جامشورو: (جیوڈیسک) جامشورو کے تین بڑے پاور ہاؤسز تھر مل پاور ہاؤس، کوٹری گیس ٹربائین پاور ہاؤس اور لاکھڑا پاور ہاؤس بند ہو گئے ہیں، کراچی سمیت دیگر اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔جامشورو کے تین بڑے پاور ہاؤس بند ہیں جن میں تھرمل پاور ہاؤس جامشورو کی دو مشینیں ایک ماہ پہلے ہی بند ہو گئی تھیں۔ باقی تین مشینیں گزشتہ 42 گھنٹوں سے فنی خرابی کے باعث بند ہیں۔
کوٹری گیس ٹربائین پاور ہاؤس گیس کی کمی کے باعث بند ہے۔ لاکھڑا پاور ہاؤس بھی پہلے سے ہی بند ہے۔ تینوں پاور ہاؤسز سے 711 میگاواٹ بجلی حاصل ہوتی ہے۔ سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کے باعث کراچی، نواب شاہ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یار سمیت دیگر اضلاع میں بجلی کی سپلائی جزوی طور پر معطل ہے۔