لاہور: جامعہ اشرفیہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر رسولِ رحمت حضرت ِمحمد ِمصطفی کی ریش مبارک کے موئے مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور کے زیر اہتمام زیارت موئے مبارک میں عاشقان ِرسول صلی اللہ وعلیہ والہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موئے مبارک کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ اس دوران زائرین کے لبوں پر دورد سلام جاری تھا۔ موئے مبارک گذشتہ پنتیس سال سے جامعہ اشرفیہ کی تحویل میں ہے۔ انتظامیہ ہر سال اس زیارت کا اہتمام کرتی ہے۔