جامعہ صفتہ المدینہ گجرات کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور یوم والدین منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی)جامعہ صفتہ المدینہ گجرات کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور یوم والدین منعقد ہوئی جس کی صدارت ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کی ، اس موقع پر زیر تعلیم طلبہ کے والدین اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں حاجی محمد عدنان اقبال مکی صدر گجرات چیمبر آف کامرس انڈسٹریز ، حماد الدین مخلص صدیقی آستانہ عالیہ بھٹی کے شریف وزیرآباد ، محمد شہزاد ایڈووکیٹ ، فیضان خالد بٹ پاکستان تحریک انصاف ،الحاج محمد اقبال گھمن ، صاحبزادہ عثمان بشیر نقشبندی ، ندیم بھٹی ، حماد رفیق سبزی منڈی گجرات ، محمد امین گوجرہ ، ندیم بشیر نقشبندی ، شیخ عرفان پرویز ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، مفتی حامد محمود ، محمد شکیل جنجوعہ ، عاصم نصیر بٹ ، راجہ طاہر شیر و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

اس موقع پر مہمانان گرامی نے مختلف مقابلوں میں انعام حاصل کرنے والے طلباء میں انعام تقسیم کیے ، جن میں مقابلہ حسن قرات میں اول جنید اقبال ، دوئم محمد عطا الرسول ، سوئم محمد جواد ، مقابلہ حسن حدر میں اول محمد عبدالعزیز ، ذوالقرنین ، علی زین ، مقابلہ حسن نعت میں اول علی حسن ، دوئم فیضان صدیق ، سوئم دانش علی ، مقابلہ حسن تقریر میں اول دلاور حسین ، دوئم محمد شفیق ، سوئم حمزہ جاوید ، سپورٹس کے مقابلہ جات 200میٹر ریس میں اول ذیشان شوکت ، دوئم وقاص احمد ، سوئم مجاہد محمود ، 100میٹر ریس میں اول محمد زمان ، دوئم سفیان یعقوب ، سوئم احمر نذیر ، جمپ مقابلہ میں اول ارباز خان ، دوئم جنید اقبال ، سوئم محمد محمود ، ریلے ریس میں اول غلام مجتبیٰ ، دوئم بلال حنیف ، سوئم جنید اقبال رہے ، مہمانان گرامی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ، اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے شرکاء محفل کیلئے کھانے کا اہتمام تھا۔