آسٹریلیا (جیوڈیسک)آسٹریلیا نے کہا ہے کہ آئندہ مزید جانی نقصان کے خطرات کے باوجود افغانستان میں امن فوجی مشن جاری رکھا جائیگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر دفاع سٹیفن سمتھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلوی افواج کا افغانستان میں مستقل قیام کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی جانی نقصان کے ڈر سے اپنا مشن ادھورا چھوڑ کر قبل ازوقت انخلا کا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر فوجوں کا انخلا ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ کامیابی اسی میں ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کو مکمل کنٹرول سونپے جانے کے بعد فوجی انخلا کیا جائے۔