بالی ووڈ اداکار جان ابراہام نے کہا ہے کہ ان کی شادی اسی روز ہو گی جس دن سلمان خان کی ہو گی جبکہ سلمان خان نے ابراہام سے کہا کہ وہ شادی کر لیں کیوں کے ان کے پیچھے لڑکیوں کی لائن لگی ہوئی ہے لیکن میرے پاس پیچھے فی الحال کوئی نہیں ۔ ہوا کچھ یوں کے سلمان خان نے فلم دیسی بوائز کی پروموشن کیلئے جان ابراہام کو اپنے شو بگ باس میں ملایا جہاں مداحوں نے جان ابراہم سے سوال کیا کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں ؟جس پر ابراہام نے فورا کہہ دیا کہ جس دن سلمان شادی کریں گے اسی دن جان بھی اس آتش میں کود پڑے گا۔ یہ سن کر سلمان خان تو سٹپٹا ہی گئے اوریہ کہہ کر جاں چھڑا لی کہ ،ابراہام تمہارے پیچھے تو لڑکیوں کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے مگر میرے پیچھے فی الحال کوئی نہیں۔