جان ریمبو اب اشتہارات میں قسمت آزمائی کرینگے

John Rambo

John Rambo

لالی ووڈ (جیوڈیسک) سو سے زائد فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے افضل خان عرف جان ریمبو اب کمرشلز میں کام کرنے لگے ان دنوں وہ اپنی ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاس کے کردار کو دوبارہ ایک کمرشل میں فروخت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جان ریمبو فلم سے تقریبا فارغ ہو چکے ہیں جبکہ ٹی وی ڈراموں میں ابھی نہیں نمایاں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

گزشتہ چار برس سے وہ ذاتی فلم بنانے کا اعلان کرتے چلے آ رہے ہیں مگر تاحال فلم کا آغاز بھی نہیں کر سکے۔ البتہ جان ریمبو کی صاحبہ سے شادی کے بعد ازدواجی زندگی کامیابی سے گزر رہی ہے۔