جاوید اختر بٹ نے پاکستان کے مایہ ناز باکسرعامر خان کو شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد کا پیغام دیا

JAVEED BUT

JAVEED BUT

پیرس(زاہد مصطفی اعوان)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اور خطہ پوٹھوآر کی معروف سماجی شخصیت جاوید اختر بٹ نے پاکستان کے مایہ ناز باکسرعامر خان  کو   شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے نامور نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کسی سے کم نہیں ہے۔ٹیلنٹ موجود ہے اب صرف اس کو بہتر انداز میں استعمال کرنا ضروری ہے۔جاوید اختر بٹ نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں کے میدان میں سب سے آگے ہیں۔