ایک جاپانی پروگرام کی اردو ڈبنگ تاکیشیز کیسل میں اپنی آواز اور منفرد و مزاحیہ لب و لہجے نے جاوید جعفری کو ہر دل عزیز شخصیت بنا دیا۔
ممبئی ٹپوری کا لقب حاصل کرنے والے بھارتی اداکار جاوید جعفری چار دسمبر انیس سو تریسٹھ کو ممبئی میں پید اہوئے۔ ہندی سینما اور ڈراموں سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، تاہم وجہ شہرت نوے کی دہائی میں بننے والے میگی ٹماٹو کیچپ کا اشتہار بنا۔
ہندی فلم۔ بمبئی بوائزمیں ایک ٹپوری کے کردار نے ممبئی میں ٹپوریوں اور جاوید جعفری کو ایک نئی پہچان دی۔ بھارتی ٹی وی چینل پر شروع کئے گئے رقص کے ایک پروگرام نے بھی ان کی شہرت میں چار چاند لگائے جبکہ ایک جاپانی پروگرام کی اردو ڈبنگ تاکیشیز کیسل میں اپنی آواز اور منفرد و مزاحیہ لب و لہجے نے جاوید جعفری کو ہر دل عزیز شخصیت بنا دیا۔