جاپان: (جیو ڈیسک) جاپان میں فوکوشیما جوہری پلانٹ کی تباہی کے بعد جاپان نے اپنے تمام جوہری ری ایکٹروں کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے تمام ری ایکٹر بند کر دیئے ہیں۔ان ری ایکٹروں کے بند ہونے کے بعد ملک میں بجلی کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چالیس سال میں پہلی بار جاپان کے پاس جوہری توانائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہوگا۔ جاپان میں گزشتہ برس آنے والے زلزنے اور سونامی میں فوکوشیما پاور پلانٹ کے تباہ ہونے کے بعد جاپان کی تیس فیصد بجلی کی کمی کو جوہری ری ایکٹر سے ہی پورا کیا جا رہا تھا۔