جاپان فلم فیسٹیول، فلم برفی نے شائقین کے دل موہ لئے

Film Barfi

Film Barfi

بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی فلم برفی نے جاپانی فلم فیسٹیول میں شائقین کیدل موہ لئے، اوکیناوا فلم فیسٹیول میں برفی نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔رنبیرکپور اور پریانکا چوپڑا کی خوبصورت اداکاری اور شوخ وچنچل اداں سے سجی فلم برفی سات ماہ پہلے ریلیزہوئی تھی۔

لیکن ابھی تک فلم بینوں کیدل موہ لینے میں مصروف ہے۔ برفی کو بھارتی نیشنل ایوارڈ تو نہ مل سکا لیکن یہ اب کئی دوسرے ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔ حال ہی میں جاپان میں ہونیوالے اوکیناوا فلم فیسٹیول میں برفی کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

جسے دیکھ کر جاپانی شائقین عش عش کر اٹھے۔ گرینڈ جیوری نے برفی کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا ہے۔ رنبیرکپور، پریانکا چوپڑا کے ساتھ ساتھ فلم کے ہدایت کار انوراگ باسو بھی اس کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔