جاپان (جیوڈیسک) ٹوکیو جاپان کے شمالی علاقوں میں برف کا طوفان آگیا۔ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔ جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق شمالی جزیرے Hokkaido کے رہائشیوں کو تیز ہواؤں ، شدید برفباری اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اس طوفان سے Muroran شہر کے بھی کئی علاقے بند ہوگئے ہیں ، درخت اور بجلی کے پول گر گئے ہیں ،اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔ Chitose انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور ٹرین لائنز بھی بند ہوگئی ہیں۔