جاپان (جیوڈیسک)جاپان میں جاری فٹبال کا کلب ورلڈکپ فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا، عالمی چیمپئن بننے کا عزم لئے برازیلی ٹیم فیصلہ کن رانڈ میں پہنچ گئی۔ یوکوہاما اسٹیڈیم میں فٹبال ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے کھیل کا جارحانہ آغاز کیا۔ ان تابڑ توڑ حملوں میں برازیلی کلب “کورِنتھیان” نے برتری حاصل کر لی۔
تیسویں منٹ میں گول کی برتری پہلے ہاف کے اختتام تک جاری رہی جسے حریف الاہلی کے کھلاڑی دوسرے ہاف میں بھی نہ ختم کر سکے۔ ایک صفر سے ہارنے والی مصری ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔ دوسرا سیمی فائنل آج چیلسی اور میکسیکو کے کلب مونٹیری کے درمیان ہو گا۔ فائنل مقابلہ سولہ دسمبر کو شیڈول ہے۔