جاپان (جیوڈیسک)عالمی سست روی اور چین کے ساتھ تلخ علاقائی تنازعہ کے اثرات کی وجہ سے ستمبر میں جاپان کو 7.0 بلین ڈالر تجارتی خسارے کا سامنا رہا ہے۔
یہ بات پیر کو سامنے آنیوالے سرکاری اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاپان کا خسارہ 558.6 بلین ین تک پہنچ چکا ہے جو کہ ایک سال قبل 288.8 بلین ین کے سرپلس سے واپس آیا ہے۔
چین کے ساتھ تجارت میں 14.1 فیصد کمی کی وجہ سے برآمدات 10.3 فیصد تک گر گئی ہیں۔