بالی ووڈ (جیوڈیسک)بالی ووڈ لیجینڈ ڈائریکٹر یش چوپڑا کی آخری فلم ”جب تک ہے جان” امریکی باکس آفس پر چھا گئی، فلم امریکہ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی۔
بالی ووڈ کنگ آف رومانس یش چوپڑا کئی سال بعد شاہ رخ خان کو پرانے روپ میں واپس لے آئے۔ ڈان اور راون کے ہیرو شاہ رخ کو فوجی روپ میں دیکھ کر شائقین خوش ہوئے۔ انھوں نے دھڑا دھڑ ٹکٹس خریدیں۔ فلم نے بھارت اور پاکستان میں تین سو اکتالیس ملین ڈالرز کا بزنس کیا تو امریکی باکس آفس پر بھی بازی جیت لی۔ امریکہ میں جب تک ہے جان نے ویمپائرز اور بونڈ سیریز کا مقابلہ کیا اور دوسرے ہفتے بھی اکتالیس ملین ڈالرز کمائے۔ برطانیہ، آسٹریلیا اور مشرق وسطی میں ریلیز کے پہلے دن دو ملین ڈالرز کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کیا۔ ایسا پہلی بار ہوا کہ صرف ایک دن میں کسی بالی ووڈ فلم نے یورپی ممالک میں اتنا زبردست بزنس کیا ہو۔