جب میری آنکھ سے ٹوٹا ہوا تارہ دیکھا
Posted on May 6, 2012 By Adeel Webmaster امجد شیخ
shooting star
جب میری آنکھ سے ٹوٹا ہوا تارہ دیکھا
چشمِ حیراں سے شہر نے یہ نظارا دیکھا
چاندنی لوٹ گئی مایوس اندھیرے گھر سے
آج پھر اس نے بہارِ صبح کا تارہ دیکھا
ہوش آیا تو میرے خواب سبھی ٹوٹ گئے
دور ہی دور تلک پھیلا ہوا صحرا دیکھا
اب میرے شعر تیری یاد سے مہکتے ہیں
جسم کو روح کا ہم نے یہ سہارا دیکھا
پہلوِ یار نے کیا کیا نہ نظارے دیکھے
پر وہی میں کہ اُسے جان سے پیارا دیکھا
شمع محفل میں جلی اور ادھر ڈوبا چاند
شیخ جی اُ س نے کہاں سوگ ہمارا دیکھا
امجد شیخ