اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز تقرری کیس میں صدر نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے پندرہ روز میں ریفرنس نہ آیا تو مقدمے کو دوبارہ سماعت کے لئے لگا دیا جائیگا۔
سپریم کورٹ میں ججز تقرری کیس کی سماعت جسٹس خلجی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ اٹارنی جنرل نے تحریری جواب داخل کراتے ہوئے بتایا صدر نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انھیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے اسی لیئے وہ عدالت سے رہنمائی حاصل کر نا چاہتے ہیں۔ جس پر سپریم کورٹ نے کہا پندرہ روز میں ریفرنس نہ آیا تو مقدمے کو دوبارہ سماعت کے لئے لگادیا جائے گا۔
وکیل درخواست گزار اکرم شیخ نے استدعا کی جب تک حتمی فیصلہ نہ ہو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو کام کرنے کی عبوری اجازت دی جائے لیکن عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت پندرہ روز کے لئے ملتوی کردی۔