سکھر (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو آخری دن تک فیصلے کرنے کا حق ہے کچھ ججز پارلیمنٹ کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ججز کی کرسیوں پر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔
سکھر میں یوٹیلٹی اسٹور کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پانچ سال سب کچھ برداشت کیا ہے اداروں کو اپنی حدود اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔
پارلیمنٹ آخری دن تک فیصلے کرنے کا حق رکھتی ہے کچھ ججز پارلینمٹ کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ججز کی کرسیوں پر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں جس سے ملک میں انارگی پھیلے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔