اسلام آباد : (جیو ڈیسک) بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ میرے بیانات کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے، ججز پر عدم اعتماد کا اطہار نہیں کیا، غلط فہمی کو میں نے اور عدالت نے دور کر دیا ہے۔ میڈیا کے خلاف نہیں لیکن مبالغہ نہیں ہونا چاہیئے۔
وزیراعظم توہین عدالت کیس میں یوسف رضا گیلانی کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ یہ ہیکہ موجودہ جج مقدمہ سنے کے مجاز ہیں کہ نہیں آرٹیکل دس اے کے تحت میرا اعتراض درست ہے ، استغاثہ خود جج نہیں بن سکتا۔
ان کا کہنا تھا آرٹیکل دس اے کے تحت ججز خود اس بینچ میں بیٹھنے سے اجتناب کریں۔ آرٹیکل دس اے کے تحت جو جج اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتا ہے وہ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔