جدہ (مانیٹرنگ ڈ یسک) اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی کاغیر معمولی اجلاس سعودی عرب میں شروع ہو گیا ہے جس میں شام پر پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔ اس اجلاس میں ایران کے صدر احمدی نژاد اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کی شرکت بھی انتہائی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کشمیر، برما (میانمار) اور شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر فوکس کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ پاکستان دنیا کے کسی خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی حمایت نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرادادوں کے چاہتے ہیں، شام میں عوام کے قتل عام پر تشویش ہے، میانمر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا فغانستان میں امن پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے اور ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا دہشت گردی سے پوری دنیا متاثر ہوئی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے۔