قومی ائر لائن نے برطانیہ سے پندرہ ملین ڈالرکاجدید بوئنگ ٹریپل سیون طیارہ کا سیمولیٹر درآمد کیا ہے۔ ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن ندیم یوسف زئی نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ آئندہ سال دوہزار بارہ تک قومی ائرلائن کے بیڑے میں مزید جدید طیارے شامل کرلئے جائینگے جس سے قومی ائرلائن کو خسارے سے نکال کر مستحکم ادارہ بنادیں گے۔ نئے طیاروں میں ائربس اے تھری تو ئنٹی بوئنگ ٹریپل سیون کے جدید طیارے بیڑے میں شامل ہونگیسیمولیٹر کا افتتاح وزیر دفاع چوہدری احمد مختار تیس اکتوبر کو کرینگے۔