جرمنی: سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

protest

protest

فرینکفرٹ : (جیو ڈیسک) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں افراد کی طرف سے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جرمنی میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ فرینکفرٹ میں ہزاروں شہریوں نے یورو زون میں قرضوں کے بحران پر حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔ حکومت نے مظاہروں کو روکنے کے لئے اجتماعات پر پابندی لگا دی تھی جس کو مظاہرین نے جمہوریت پر بندش قرار دیا۔