جرمنی میں ہوا بمبی ایوارڈزکا ریڈ کارپٹ۔اداکارہ سلمی ہائیک نے فلم انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا۔ ہالی ووڈاداکارہ سلمی ہائیک کے بارے میں یہ کہاجاتا ہے کہ انہیں ابھی تک ہالی ووڈ نے وہ مقام نہیں دیا جس کی سلمی حقدار ہیں۔ جرمنی میں ہونیو الے بمبی ایوارڈز کی تقریب میں یہ باتیں ہوتی رہیں۔مگر سلمی ہائیک نے جرمنی کا سب سے معتبر ترین میڈیا ایوارڈ جیت کر یہ باتیں غلط ثابت کردیں۔
سلمی ہائیک کو فلم انٹرنیشنل کی کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لئے وہ بیحد پرجوش تھیں۔ دوسری طرف برٹش بوائے گروپ ون ڈائریکشن نے جیتا پوپ انٹرنیشل ایوارڈ۔ جن کے دوسرے البم نے میوزک چارٹ پر مقبولیت کا نیاریکارڈ قائم کیا۔
آسٹریلین ڈیئر ڈیول فیلکس بھی کم نہیں۔وہ میلینئیم بمبی ایوارڈ لے اڑے۔۔جرمنی کے بمبی ایوارڈشو میں گزشتہ سال سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے علاوہ اداکار ٹام کروز، سارا جیسیکا پارکر سمیت کئی اداکاروں کو ایوارڈز سے نوازاجاچکاہے۔