جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی کی جانب سے ہیلی کاپٹر سپورٹ پروگرام کے تحت 4 جدید جنگی ہیلی کاپٹر افغانستان کو فراہم کر دیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کی جانب سے 4 ہیلی کاپٹرز کی فراہمی جرمنی اور افغانستان کے درمیان اس معاہدے کا حصہ ہے جس کے باعث یورپ افغانستان کو جدید آلات سے لیس جنگی ہیلی کاپٹرز افغانستان کو فراہم کریگا۔ یہ معاہدہ افغانستان اور جرمنی کے درمیان 2011 میں طے ہوا تھا۔