جرمنی (جیوڈیسک) برلن جرمنی میں کارنیول سیزن کا آغاز ہو گیا، کولون شہر میں ہزاروں افراد رنگ برنگے لباس پہنے میلے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ جرمنی کے شہر کولون میں پانچویں رنگوں اور خوشبووں میں بسے اسٹریٹ کارنیول کی افتتاحی تقریب ہوئی۔
جس میں ہزاروں افراد رنگ برنگے ملبوسات پہنے شریک ہوئے۔ میلے کے آغاز کے لئے مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 11 منٹ پر کاونٹ ڈاون ہوا، جس میں شرکا نے ایک سے 10 تک گنتی گنی۔ اس میلے کا آغاز ہر سال 11 ویں مہینے کی 11ویں تاریخ کو ہوتا ہے۔ اس دوران لوگ خوش رنگ لباس پہنے ، گیت گاتے اور رقص کرتے ہوئے شہر کی گلیوں میں نکل آتے ہیں اور اسٹریٹ پارٹیوں میں شرکت کر کے خوشی کا اظہار کر تے ہیں۔