جرمن حکومت افغان امداد فوری بند کرے، القاعدہ کا خط

taliban

taliban

القاعدہ نے جرمن حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کی امداد بند کردی جائے،ورنہ جرمن باشندوں کو اغوا اور قتل کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
جرمن اخبار کے مطابق القاعدہ رہنماں کی جانب سے اخبار کو خط لکھا گیا ہے، جس میں انہوں نے جرمن حکومت کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ لڑنے والے اہلکاروں کو واپس بلالیا جائے۔ اور افغان جنگ میں کی جانے والی ہر قسم کی امداد فوری طور پر روک دی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر مطالبات کو نہ مانا گیا تو القاعدہ جرمن باشندوں کے خلاف اپنی کارروائیاں شروع کردے گی۔