چین (جیوڈیسک) جرمن پیانو نواز سٹیفن آرن نے دیوار چین پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سٹیفن اپنے اورینج رنگ کے پیانو کی وجہ سے مشہور ہیں۔اسی حوالے سے انہوں نے “اورینج پیانو ٹور ” کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ دنیا کے مختلف ملکوں کے قابل دید مقامات پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
وہ گزشتہ ماہ سوئٹزر لینڈ کے ایلپس پہاڑ پر اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ سٹیفن نے دیوار چین پر دو مشہور دھنیں بجائیں جن میں دیوار چین پر بنائی خصوصی دھن بھی شامل ہے۔ وہ میکسیکو کے مایا اہرام پر رواں برس اکیس دسمبر کو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔