واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے جاسوسی کو امریکا اور جرمنی کے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دیں گے۔
انھوں نے جرمن ٹی وی زیڈڈی ایف سے انٹرویومیں عندیہ دیا کہ امریکا کیجانب سے جرمنی کی چانسلر انجیلامیرکل کے فون ٹیپ کیے جانا غلطی تھی جو آئندہ نہیں دہرائی جائیگی، میں جاسوسی کے کسی نظام کی وجہ سے امریکا اور جرمنی کے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔
اوباما کا کہنا تھا کہ جب تک میںا مریکہ کا صدر ہوں جرمن چانسلر کو اس بارے میں فکر کرنیکی ضرورت نہیں ہے تا ہم انھوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی طرح امریکی جاسوس ادارے بھی یہ جاننے میں دلچسپی لیتے رہیں گے کہ دوسری حکومتیں کیاسوچ رہی ہیں۔