سوات : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اب جس کی لاٹھی اس کی بھینس نہیں چلے گی، گیلانی رسوا ہونے سے پہلے چلے جاتے تو اچھا تھا۔سوات کے شہر مینگورہ میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب سوات میں آفت آئی تو وہ روز سوات کا دورہ کرتے تھے، عوام نے پیپلزپارٹی کو عدالت سے لڑنے کے لئے ووٹ نہیں دیا تھا ۔ ہم نے ماضی میں بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اقتدار میں آکر بجلی کا بحران ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خوا میں مسلم لیگ کی حکومت نہیں پھر بھی سوات میں کروڑوں روپے کی لاگت سے گردوں کا اسپتال بنارہے ہیں، یہ حکومت حاجیوں کے بھی پیسے کھا جاتی، نواز شریف نے اپنی تقریر کا اختتام اس شعر سے کیا کہ کعبے کس منہ سے جاگے غالب، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔