جشن آزادی باڈی بلڈنگ مقابلے کا انعقاد

bodybuilding

bodybuilding

لاہور : (جیو ڈیسک) جشن آذادی کے سلسلہ میں لاہور میں باڈی بلڈنگ مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ چودہ اگست رمضان میں آنے کے باعث مقابلے پہلے ہی کروائے گئے۔ لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی باڈی بلڈنگ شو میں سو سے زائد تن سازوں نے شرکت کی۔

مقابلوں میں کوئی ٹائٹل تو نہیں تھا لیکن پوزیشن حاصل کرنے والے تن سازوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیے گئے۔ لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جان محمد کا کہنا تھا کہ پندرہ جولائی کو تن ساز کوئٹہ میں ہونے والی بین الصوبائی باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں شرکت کریں گے۔