جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوش اورعقیدت سے منایا جا رہا ہے۔ ملک بھرمیں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس۔ ریلیاں اور اجتماعات نشتر پارک کراچی میں مرکزی اجتماع منعقد کیا گیا۔ گلی گلی درود وسلام کی صدائیں گونجتی رہیں۔ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرکیو ٹی وی اور اےآر وائی ڈیجیٹل کی خصوصی نشریات پیش کی گئیں ۔ جشن میلاد النبی کے دن کا آغاز21توپوں کی سلامی سے ہوا۔ چنیوٹ میں63من وزنی جبکہ عارف والا میں 63فٹ لمبا کیک کاٹا گیا۔ ملتان میں 300من سوجی کے حلوے کی دیگ پکائی گئی ۔ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کیموقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبوں کے صدر مقام پر اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فیصل آبادمیں ریلی کے شرکا نے سائیکلوں اور گاڑیوں کو خوبصورتی سے سجایا ہوا تھا۔ جگہ جگہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے ماڈلزبھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ملتان میں زرق برق لباس پہنے بچوں اوربڑوں نیریلی میں شرکت کی۔ اسکاٹس نیمختلف مظاہرے بھی کیے ۔ سرگودھا کی فضائیں درود سلام سے گونجتی رہیں۔ جلوس کے شرکا نے اونٹ گاڑیوں کو خوبصورتی سے سجایاتھا۔ چنیوٹ میں دریائے چناب کے دوپلوں کے درمیان واقع وادی عزیز شریف میں تقریبا ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تریسٹھ من وزنی کیک کاٹا گیا ۔ ادھر عارف والا میں تیرسٹھ فٹ طویل کیک کاٹا گیا۔ شیخوپورہ ،کوٹ رادھاکشن،اٹک ،حاصل پور،اور پتوکی سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی جلوس نکالے گئے۔ سندھ بھر میں جشن میلاد النبیۖ کے موقع پرمختلف شہروں میں جلوس نکالیگئے ۔اس موقع پر دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار ، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ حیدرآباد شہر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔جہاں عوام میں جشن ولادت کے موقع پر جوش و خروش دیدنی تھا۔ مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں جن میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ سکھر میں بڑی تعداد میں ریلیاں نکالی گئیں جو مرکزی جلوس میں شامل ہوگئیں۔ میر پور خاص میں جلوس کے شرکا میں لنگر تقسیم کیاگیا۔ یہاں جلوس کی مانیٹرنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ سانگھڑ میں دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں۔ بدین ،گھوٹکی،ٹنڈو محمد خان ،ٹنڈو الہ یارجام شورو اورنواب شاہ میں میلادالنبی کے حوالے سے جلوس نکالیگئے۔ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں میلاد النبی کے موقع پر سیکورٹی کیسخت انتظامات کیے تھے۔ جلوس کے راستوں کو خاردار تاروں سے سیل کیا گیا تھا۔ کراچی میں مرکزی اجتماع نشتر پارک میں ہوا ۔ جہاں شرکا جلوس کی شکل میں پہنچے۔ شہر قائد میں ریلیوں کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ کورنگی اور نمائش چورنگی سے بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ شہر میں مختلف اجتماعات سے خطاب میں علمائے کرام نیکہا کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی امت مسلمہ اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار سکتی ہے۔ نمائش چورنگی پربھی سنی تحریک کے زیراہتمام ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ اپنے خطاب میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس ہی تمام نوع انسان کیلئے ایک نمونہ عمل ہے۔ شہر قائد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے جلوس میں شرکت کی۔ جلوس کی ہیلی کاپٹر اور مانیٹرنگ سے سیل سے نگرانی کی گئی ۔ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر شہرقائد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے ۔ مساجد، عمارتوں، گلیوں اورگھروں پر سبز پرچم اور برقی قمقمے نصب کیے گئے۔