جعفرآباد میں تاجر کے بیٹے کے اغواء کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مطاہرین نے قومی شاہراہ پر ٹائر جلائے۔ جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔ شہری اتحاد اور آل پارٹیز کے زیر اہتمام ریلی اور مزدور چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے قومی شاہراہ پر ٹائر جلائے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مقررین نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئے روز تاجروں کو اغوا کے بعد تاوان لے کر رہا کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار فرائض بخوبی انجام نہیں دے رہے۔ جس کی وجہ سے جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاجر کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔