جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں چینی انجئینرز کو لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چینی انجئینرز محفوظ رہے۔ چینی انجئینرز کا قافلہ کچی کینال کے مقام پر معائنے کے لئے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم حملے میں چینی انجئینرز محفوظ رہے حملے کے بعد علاقے میں شدت پسندوں کے خالاف کاروائی جاری ہے۔