لاہور میں ایف آئی اے نے جعلی ادویات بنانے والی تین کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے مالکان کو گرفتار کر لیا۔ ناقص دواں کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی جوڈیشل ایکٹویزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ناقص دواں کی فراہمی میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں برابر کی شریک ہیں۔ کمپنیوں کو لائسنس وفاقی حکومت نے جاری کیا جبکہ دواں کی خریداری پنجاب حکومت نے کی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مریضوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کے مقدمے درج کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا یا جائے اور ہائیکورٹ کے جج سے معاملے کی تحقیقات کرائی جائے۔