لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سیشن عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر جعلی ادویات کیس میں افروز فارما کے جنرل منیجر شکیل کو اشتہاری قرار دیدیا۔
سیشن عدالت لاہور میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو سرکاری وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ پی آئی سی کی جعلی ادویات کے باعث متعدد افراد جاں بحق ہوئے جس کے ذمہ دار افروز فارما کے جنرل منیجر شکیل ہیں اور تفتیش میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔
دوران سماعت ملزم شکیل کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے اسے اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے تھانہ شادمان پولیس کو ملزم کی جائیداد سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔