جعلی دستاویزات اسکینڈل(جیوڈیسک)لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ جعلی دستاویزات اسکینڈل سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ جعلی ویزے کے حصول پر اسلام آباد میں موجود برطانوی سفارت خانے سے معلومات حاصل کی جائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اولمپکس میں سیکورٹی کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشین برطانوی حکام سے رابطے میں ہے۔
وزارت داخلہ جعلی پاسپورٹ کی خبروں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہائی کمیشن میں سیکورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی اسکواڈ میں کسی بھی طرح کوئی جعلی دستاویزات کے ساتھ شامل نہیں ہوسکتا۔
پاکستان کے انتالیس رکنی اسکواڈ میں شامل ہرشخص کی دستاویزات کی مکمل چھان بین کی گئی۔ دستاویزات کی تیاری میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے ضوابط کو مد نظر رکھا گیا۔اس بات کا امکان نہیں کہ کوئی بھی شخص جعلی ایکریڈیشن حاصل کرے۔