لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جعلی ڈگری کیس میں ملوث میر بادشاہ قیصرانی کی سزا معطل کرتے ہوئے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی کی سزا کو معطل کرتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کر لی اور انہیں دو ، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔