اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پر تشدد احتجاج پرامن ہوسکتا تھا، گھیرا جلا سوچی سمجھی سازش تھی۔ امریکی سفارتخانے پرحملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم بنانے والا دہشت گردوں کا ساتھی ہے، اسلام آباد میں احتجاج کے دوران امریکی سفارت خانے پرحملے کا منصوبہ تھاجسے نا کام بنا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج سے لگتا تھا، جیسے وفاقی حکومت کو غیرمستحکم کیا جا رہا ہو۔ پنجاب حکومت ایسے موقعوں سے فائدہ نہ اٹھائے، ہرکام ڈنڈے سے نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شام دہشت گردی کی اطلاع تھی۔ مشکوک موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے کر کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔