آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ جلد وطن واپس آرہے ہیں اور وہ ہر صوبے کے ایک حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ قصور میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے غربت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ لوگوں کو کھانے کیلئے ایک روٹی تک میسر نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر یقنی صورتحال ہے ۔۔حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اگر عوام تعاون کرینگے تو آل پاکستان مسلم لیگ موجودہ بحرانوں کا خاتمہ کر سکتی ہے ۔