جلسے میں بڑی شمولیت بلوچستان کے عوام کی ہو گی۔ عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

کوئٹہ: (جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سونامی آ گئی ہے اور آج بارش میں ہی جلسہ کیا جائے گا۔ کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ لاپتہ افراد کیلئے کئی بارآوازبلند کی، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سب سے پہلا دھرنا اوراحتجاج تحریک انصاف نے کیا۔ کوئٹہ میں برسات میں جلسہ کے انعقاد کے سوال پرعمران خان کا کہنا تھا کہ بارش میں عوامی اجتماع کیا جائے گا جلسہ ضرور ہو گا اور خود بھی بھیگیں گے۔

انہوں نے کہا جلسے میں بتائیں گے بلوچستان کا مسئلہ کیسے حل ہوگا۔ لشکری رئیسانی کی شمولیت کے سوال پرعمران کا کہنا تھا جلسہ گاہ میں سب کو معلوم ہو جائے گا کون سی وکٹ گرنے والی ہے، جلسے میں سب سے بڑی شمولیت بلوچستان کے عوام ہوں گے۔