امیر جماع الدعو پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اس وقت شدید مشکلات اور آزمائشوں سے دوچار ہے امریکہ، بھارت اور اسرائیل تمام تر وسائل اور ٹیکنالوجی کے ہمراہ اسلام اور مسلمانوں پر حملہ آور ہیں اور خاص طور پر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ کفار کی سازشوں اور ان کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے کیلئے متحد و بیدار ہو جائے،بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی طرف سے بدھسٹ قیادت سے رابطوں کے بعد برما میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔برما، کشمیر، فلسطین اور افغانستان کے مسئلے میدانوں میں قربانیاں پیش کرنے سے حل ہوں گے۔جماعالدعو مظلوم برمی مسلمانوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ نیٹو سپلائی مستقل طور پر بند کر دی جائے تو امریکہ اور نیٹو فورسز اسی سال بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ توہین آمیز خاکے شائع کرنا کھلی اسلام دشمنی اور بدترین دہشت گردی ہے۔ جرمنی کی حکومت اور عدالت کی سرپرستی میں صلیبی دہشت گردی کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب و دیگر مسلم ملک جرمنی سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کو مضبوط پیغام دیا جائے کہ مسلمان شان رسالت ۖ میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ پر خطبہ عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہزاروں کی تعدادمیں مردو خواتین نے انکی اقتدا میں نماز عید کی ۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ آج ہم عید الفطر ان ایام میں منا رہے ہیں کہ جب برما، اراکان کے مسلمانوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔اور محض مسلمان ہونے کی بنیاد پر ان کا خون بہایا جارہا ہے۔ بدھسٹ فوج اور پولیس کی نگرانی میں ہزاروں مسلمانوں کے ہاتھ، بازو اور پاں کاٹ دیے گئے ۔جن کے علاج معالجہ کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ ڈاڑھی والے مسلمانوں اور پردہ دار خواتین کو خاص طور پر ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رھا ہے۔ان حالات میں ضرورت اس امرکی ہے کہ پوری قوم اپنے برمی بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور مدد کا عہد کرے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو فورسز افغانستان میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کو میدان جنگ بنانے اور پاکستان کو اس کی ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ امریکہ اور بھارت خود اپنی نگرانی میں حملے کرواکے خود ہی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ کامرہ میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیار موجود تھے اس لئے یہاں دہشت گردی کا حملہ کیا گیا ہے۔امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا ایئر بیس پر حملہ کے دوران پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف دیا گیا بیان انہی سازشوں کا حصہ ہے۔ پاکستان پر مہم جوئی کا راستہ بنانے کی خوفناک منصوبہ بندی کی جارہی ہے لیکن ہم صاف طور پر کہتے ہیں کہ غیور پاکستانی قوم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کوان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے سب سے بڑ ے دشمن امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادی ہیں۔ انڈیا افغانستان میں اپنے ایجنٹوں کو تربیت دیکر پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کیلئے داخل کر رہا ہے۔ گلگت، بلتستان کو لداخ کے ساتھ ملا کر انڈیا کی مداخلت اور گوادر پورٹ پر امریکی قبضے کے راستے ہموار کیے جارہے ہیں۔ امریکہ بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں بیٹھ کر وسط ایشیا تک اپنی راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے تاکہ سارے خلیج کو کنٹرول کر سکے۔ جو مذموم مقاصد امریکہ ، بھارت اور نیٹو فورسز افغانستان میں حاصل نہیں کر سکے وہ پاکستان میں حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں امریکہ اور بھارت کی مداخلت مکمل طور پر ختم کی جائے اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حوالہ سے کسی قسم کا امریکی دبا قبول نہ کیا جائے اس سے پاکستان کیلئے اور زیادہ مسائل کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ڈرون حملے کرتا ہے تاکہ اس کے نتیجہ میں خودکش حملے ہوں ا ور پھر پاکستان کو غیر محفوظ کر کے مشرق و مغرب سے اس کو نشانہ بنایا جاسکے۔ بیرونی قوتوں کی اصل دشمنی اسلام اور مسلمانوں سے ہے۔ امت مسلمہ اپنی عزتوں و حقوق کے تحفظ اور ملکوں و خطوں کے دفاع کیلئے متحد و بیدار ہو جائے ۔ برما، کشمیر، فلسطین اور افغانستان کے مسئلے میدانوں میں قربانیاں پیش کرنے کا راستہ اختیار کرنے سے حل ہوں گے۔ پاکستان کو غیر ملکی قوتوں کی غلامی سے نکالنے کا بھی یہی طریقہ ہے۔ آزاد پاکستان ہی دنیا میں اسلام کی نمائندگی اور برما، کشمیر اور دنیا کے دیگر خطوں کی آزادی و تحفظ کا ضامن ہو سکتا ہے۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ جرمنی کی حکومت اور عدلیہ خود کو صلیبیوں کا وارث کا سمجھ کر شان رسالت ۖ میں گستاخیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے قرآن پاک کی توہین اور نبی اکر مۖ کی شان میں گستاخیاں کر کے دنیا کا امن تباہ کر رہے ہیں ۔ نبی اکرم ۖ کی حرمت کا دفاع پورے اسلام کا دفاع کرنا ہے۔ حرمت رسول ۖ کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک جرمنی سے سفارتی تعلقات ختم کریں ،او آئی سی اور مسلم تنظیموں و اداروں کو اس مسئلہ پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہئے بلکہ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کرنی چاہئے اور گستاخان رسول کو ایسی مذموم حرکتوں سے روکنے کے لئے جرات مندانہ اقدامات اٹھانے چاہیں انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی مستقل بند رکھی جائے۔جس طرح امریکہ افغانستان میں نہیں ٹھہر سکا بھارت بھی مقبوضہ کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گا۔ امریکہ کی معیشت برباد ہونے کی خبروں پر انڈیا کو شدید پریشانی لاحق ہے، کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں تحریک آزادی کشمیر جلد کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد بھی ہمیں رمضان المبارک کے پیغام کو نہیں بھلانا چاہئے۔ مسلمان اپنے گھروں میں قرآن و سنت نافذ کریں، خواتین سمیت معاشرے کا ہر فرد اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے قرآن و سنت پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا حصول ممکن ہے