جمہوریہ چیک میں پہلے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے سابق وزیراعظم میلوس زیمن پہلے مرحلے میں برتری حاصل کر گئے ہیں۔
چیک ریپبلک میں جاری صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے سابق وزیر اعظم میلوس زیمن ملک میں پہلا بلاواسطہ انتخابات کا پہلا مرحلہ جیتنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ، نتائج کے مطابق آگے بھی کانٹے دار مقابلہ ہو گا جو کہ مارچ میں متوقع ہے جبکہ اڑسٹھ سالہ بزرگ چین ماہر اقتصادیات زیمن نے بھی چوبیس اعشاریہ سات فیصد ووٹ حاصل کیے اور انکا سخت مقابلہ ہو گا۔
قدامت پسند تصور کیے جانے والے وزیر خارجہ کیرل سچوار زینبرگ سے جو کہ حیران کن طور پر بائیس فیصد ووٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ فیورٹ تصور کیے جانے والے امیدوار جان فسچر مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔