انسداد دہشت گردی کی جج خالدہ یاسین نے جمیل بلوچ اغوا کیس میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد پرفرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کر دی۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف استغاثے میں کہا گیا ہے کہ جمیل بلوچ کو دو ہزار ایک میں بیت الحمزہ طلب کیا گیا تھا اور وہیں سے اغوا کرکے رہائی کیلئے تاوان طلب کیا گیا۔ ابتدائی طور پر مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما یونس خان اور ایک کارکن اس مقدمے میں نامزد کئے گئے تھے جبکہ مقدمہ میں دو نامعلوم ملزمان مفرور تھے۔ اکتوبر دو ہزار گیارہ میں ہوم ڈیپارٹمنٹ نے آفاق احمد کو شناخت کیا۔ آفاق احمد نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔