جمیکا : یوسین بولٹ کیلئے ایک اور اعزاز

Usain Bolt

Usain Bolt

جمیکا (جیوڈیسک) ٹرپل اولمپک گولڈ میڈلسٹ جمیکا کے یوسین بولٹ کو جیمکین گورنمنٹ کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا ہے۔ دنیا کے تیز ترین انسان نے سابق جمیکن ہیروز اوراولمپیئنز کی قبروں پر پھول چڑھائے۔

کینگسٹن کے نیشنل ہیروز پارک میں جمیکا کی وزیر اعظم پورشیا سیمپسن کیساتھ یوسین بولٹ نے جمیکن ہیروز کی قبروں پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا شمار دنیا کے بہترین ایتھلیٹس میں کیا جائے ۔ کیرئیر کے دوران ایک لیجنڈ کی حیثیت سے اور ریٹائر منٹ کے بعد اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ۔

اولمپکس اور پیرالمپکس میں میڈلز جیتنے والے جمیکن ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ، چار ضرب سو میٹر میں سلور میڈل جیتنے والے یوہان بلیک، ورونیکا کیمبل اور شیلی این فریسر پرائس کو انعامات دیئے گئے۔