امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جیمز میٹس کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ملتوی کیا گیا ہے۔ پاک فوج نے جب بھی انہیں دعوت دی وہ پاکستان آجائیں گے۔ سفارتخانے کے ترجمان کا جنرل جیمز کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جیمز میٹس پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ ان کے پاکستان دورے کو ملتوی کیا گیا ہے جو عسکری قیادت کی دعوت پراسلام آباد آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیٹوحملوں کی تحقیاتی رپورٹ پر پاک فوج نے عدم اتفاق کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ حملے پر باقاعدہ معافی مانگنے تک پاک امریکا فوجی تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے۔