چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی محکمہ دفاع کے ایشیا اور بحر الکاہل کے سکیورٹی امور کیلئے پرنسپل معاون نائب سیکرٹری دفاع پیٹر لیوے نے ملاقات کی۔
جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں جنرل خالد شمیم وائیں اور امریکہ محکمہ دفاع کے نمائندے پیٹر لیوے کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے حالات اور شدت پسندی کے خلاف جاری کوششوں پر بات چیت کی گئی۔