امریکا : (جیو ڈیسک)ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن نے پاک امریکا عسکری تعلقات بہتری کی جانب جانے کا دعوی کیا تھا مگر دوسری جانب امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈمپسی نے شکیل آفریدی کو سزا کے بعد پاکستان کی امداد میں کٹوتی کی حمایت کردی ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل مارٹن ڈمپسی نے کہا کہ وہ سینیٹرز کی جانب سے پاکستان کی امداد میں تینتیس ملین ڈالر کی کٹوتی کے حامی ہیں۔ اور سینیٹ کے پینل نے بالکل درست فیصلہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی پیچیدگی کی سطح پر نہیں ہیں۔
پاکستان کی خطے میں بہت اہمیت ہے اور امریکا اس سے مسلسل رابطے میں ہے اور تمام پیچیدہ معاملات کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈمپسی نے کہا کہ طالبان ہتھیار پھینک کر ہی افغانستان میں امن قائم کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف آپریشن کی خبریں کسی طور درست نہیں۔