سپریم کورٹ نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ممکنہ برطرفی کے خلاف دائر دراخوست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی پنچ نے ایڈوکیٹ فضل کریم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے۔ اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس درخواست کے قابل پذیرائی ہونے کے بارے میں آپ کا موقف جاننا چاہتے ہیں کیونکہ کسی معاملے پر اٹارنی جنرل کی رائے زیادہ وزن رکھتی ہے۔ اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ کچھ اعتراضات ہیں جو دور کر دیے گئے ہیں۔