جنرل کیانی کا اپر دیر کا دورہ اور خطاب

kayani

kayani

اپر دیر : (جیو ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپر دیر میں قائم اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاک فوج کے ان جوانوں سے ملاقات کی جنہوں نے گزشتہ ماہ کے دوران افغانستان کی جانب سے متعدد بار دراندازی کرکے پاکستان میں داخل ہوکرسیکورٹی فورسز پر حملہ کر نے والے شدت پسندوں کے خلاف جوابی کارروائیاں کیں اور ان حملوں کو پسپا کیا۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شدت پسندوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کی بہادری اور جرات کو سراہا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں اور سوات میں بحالی امن کے لئے پاک فوج کا کردار اور عوامی حمایت قابل ستائش ہیں۔

پاک فوج شدت پسندی کے خاتمے اور دفاع وطن کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔