جنرل کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم

Rawalpindi Conference

Rawalpindi Conference

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگئی ۔ کانفرنس میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور تربیتی امور سمیت ملک میں سکیورٹی کی صورتحال اور دیگر امورپرغورکیاگیااورپاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کورکمانڈرز کو اپنے حالیہ دورہ برسلز اور نیٹو حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں اعتماد میں لیا جبکہ گذشتہ دنوں کابل میں ہونے والے پاک افغان اور ایساف کی عسکری قیادت کے اجلاس پر بھی بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں روس کے ساتھ عسکری اور دفاعی تعاون کیلئے ہونے والی بات چیت سے متعلق بھی امور زیر غور آئے۔