جنریٹرز کی درآمدات میں 6.15 فیصد اضافہ

Generator

Generator

پاکستان : (جیو ڈیسک) رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران جنریٹرز کی درآمدات میں 6.15 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران 826 ملین ڈالرز کی درآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں درآمدادت کا حجم 778 ملین ڈالرز تھا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2012 میں 63.5 ملین ڈالرز مالیت کے جنریٹرز درآمد کئے گئے جبکہ فروری 2012 میں 85.5 ملین ڈالرز جبکہ مارچ 2012 میں درآمدات 90 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ توانائی کے مسائل کی وجہ سے جنریٹرز کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے لیکن توقع ہے کہ بجلی کی طلب اور رسد میں موجود فرق پر قابو پالینے سے جنریٹرز کی درآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔